سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ضمانت منسوخی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں،نیب

October 23, 2020

سوشل میڈیا پر مریم نواز کی ضمانت منسوخی سے متعلق خبریں بے بنیاد اور جھوٹی ہیں،نیب

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ ) قومی احتساب بیورو نے سوشل میڈیا پرمریم نواز کی ضمانت منسوخی سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ بالکل بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔نیب نے کہا ہے کہ یہ نیب کے خلاف بدنیتی پر مبنی مہم کا حصہ ہے۔میڈیا کو قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہیے اور نیب سے متعلق کسی بھی خبر کی اشاعت یا نشر کرنے سے قبل ترجمان نیب سے تصدیق کرنی چاہیے۔