اٹلی، سبز رنگ کے کتے کی پیدائش

October 23, 2020


اٹلی میں کسان کے گھر پر پلنے والے سفید کتے نے 8 بچے دیے جن میں سے ایک سبز رنگ کا ہے۔

اٹلی کے کسان کرسٹیان مالوکی کے گھر پر چھوٹی نسل کا کتا کئی عرصے سے موجود ہے جس نے 9 اکتوبر کو 8 بچے دیے۔

کسان نے بتایا کہ جس کتے نے بچے دیے اُس کا رنگ سفید ہے، 7 بچے تو ماں کی طرح سفید جبکہ ایک بچہ بہت ہی منفرد سبز ’پستے کے رنگ‘ کا ہے۔

کسان نے بتایا کہ وہ اپنے کیٹل فارم کی دیکھ بحال کے لیے کئی عرصے سے کتے پال رہے ہیں جنہوں نے بچے بھی دیے مگر اُن کے لیے یہ پہلا موقع تھا جب انہوں نے ہرے رنگ کا کتا دیکھا۔

ڈاکٹرز کے مطابق کتے کے بچے کا سبز رنگ کسی خطرے یا تابکاری شعاعوں کا نتیجہ نہیں بلکہ دوران حمل کتے کے پیٹ میں موجود سبز رنگ کا مائع مادہ زیادہ مقدار میں خارج ہوا جس کی وجہ سے بچے کا رنگ تبدیل ہوگیا۔