پریکٹس میچ: پاکستان گرین نے وائٹ کو 20رنز سے ہرا دیا

October 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے خلاف قومی اسکواڈ کا پہلے پریکٹس میچ میں قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان گرین نے پاکستان وائٹ کو 20 رنز سے ہرادیا۔ 300 رنز کے تعاقب میں پاکستان وائٹ کی ٹیم 49.1 اوورز میں 279 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ محمد حفیظ نے 69 اور حیدر علی نے 61رنز بنائے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان گرین نے مقررہ پچاس اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 299 رنز بنائے تھے۔ عابد علی 81 رنز بنا کر ٹاپ اسکور رہے تھے۔ محمد رضوان 76 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ امام الحق نے 53 رنز بنائے۔ پاکستان وائٹ کے وہاب ریاض نے50 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں تربیتی کیمپ میں ہفتے کو آرام کا دن ہے۔