آئی ٹی برآمدات میں 43.55 فیصد اضافہ

October 24, 2020

اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) وزارت آئی ٹی کے اقدامات کے باعث رواں مالی سال 2020-21 کی پہلی سہ ماہی کے دوران آئی ٹی کی برآمدات میں 43اعشاریہ 55فیصد اضافہ ہوا،وزارت کے ذیلی ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے کے پہلے تین ماہ جولائی تا ستمبر کے دوران آئی ٹی و آئی ٹی اینبلڈ سروسز بشمول کمپیوٹر سروسز اور کال سینڑ سروسز سے 37کروڑ 92لاکھ 51ہزار امریکی ڈالر ترسیلات زر حاصل ہوئیں ، وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا آئی ٹی برآمدات میں اضافہ کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں۔