عوامی تحریک کا13نکاتی منشوراور10لاکھ نئے ممبر بنانے کااعلان

October 24, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر)پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کااجلاس ہوا، عوامی تحریک نے 13 نکاتی منشور اور 3 ماہ میں 10 لاکھ نئے ممبرز بنانے کا اعلان کیا ہے ۔ سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے رہنمائوں کے ہمراہ پریس کانفرنس میں کہا کہ لوٹ کھسوٹ کے اس نظام کی وجہ سے آج ملکی سلامتی دا ئوپر لگی ہوئی ہے ۔ اس نظام کے خلاف فیصلہ کن تبدیلی کےلئے عوامی تحریک کے کارکن تیار ہیں جتنی جد ممکن ہو اس نظام سے جان چھڑا لی جائے ۔ حکومت نے ہائیر ایجوکیشن کے بجٹ میں 65 فیصد کمی کر دی تعلیمی وظائف ختم کر دئیے ،یکساں نصاب اور نظام تعلیم کا وعدہ بھی پورا نہیں ہوا یہ افسوسناک ہے ۔ پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نور اللہ صدیقی نے کہا کہ مزار قائد کی بے حرمتی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں جنہوں نے مزار قائد کا تقدس پامال کیا ان کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہی ۔ پریس کانفرنس میں راجہ زاہد محمود،صوبائی صدور میاں نور محمد سہو،قاضی شفیق،میاں ریحان مقبول،عارف چوہدری، محمد عارف رضوی،غلام علی خان،چوہدری افضل گجر،ضلعی صدور موجود تھے ۔ اجلاس میں بلاتاخیر بلدیاتی الیکشن کروانے کا مطالبہ کیا گیا ۔