کورونا وائرس کیسز فہرست میں پاکستان 24 ویں نمبر پر

October 24, 2020


پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے کیسز اور اس سے اموات میں مسلسل کمی جبکہ اس سے شفایاب ہونے والوں میں اضافہ ہو رہا ہے جس کی وجہ سے ملک کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے ممالک کی فہرست میں 24 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ گزشتہ روزملک بھرمیں کورونا وائرس کے 31 ہزار 9 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 42 لاکھ 35 ہزار 329 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 847 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 12 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 455 مریض اس بیماری سے شفایاب ہو گئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد 3 لاکھ 27 ہزار 63 ہو چکی ہے، جبکہ اس موذی وباء سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 6 ہزار 727 تک جا پہنچی ہے۔

کورونا وائرس کے ملک بھر میں 10 ہزار 235 مریض اب بھی اسپتالوں، قرنطینہ مراکز اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 586 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 3 لاکھ 10 ہزار 101 مریض اس بیماری سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 1 لاکھ 43 ہزار 222 ہو چکی ہے، جبکہ یہاں اس موذی وائرس سے اموات بھی دیگر صوبوں سے بڑھ کر 2 ہزار 594 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ 2 ہزار 467 مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے ہلاکتیں 2 ہزار 334 ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 38 ہزار 923 ہو چکی ہے جبکہ اس سے اموات 1 ہزار 268 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 18 ہزار 764 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں جبکہ 207 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 15 ہزار 791 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 148 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 148 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے 90 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 3 ہزار 748 مریض رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ اس وائرس سے 86 مریض وفات پا چکے ہیں۔