علی عمران کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تیار ہیں، کراچی پولیس چیف

October 24, 2020

کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ’جیو نیوز‘ کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تیار ہیں۔

یہ بات کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن نے ’ جیو نیوز‘ کے رپورٹر علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کے معاملہ پر جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ علی عمران کی گمشدگی کے معاملے پر پولیس کام کر رہی ہے، علی عمران سید کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تیار ہیں۔


کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی عمران سید کی بازیابی کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جائیں گی۔