مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیرِ اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کہتی ہیں کہ لوگوں کو غائب کرنا اچھی روایت نہیں ہے، یہ بہت غلط بات ہے اس کو ختم ہونا چاہیئے۔
مریم نواز جاتی امراء سے کوئٹہ کےلیے روانہ ہوئیں، اس سے قبل جاتی امراء میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جیونیوز کے ایک رپورٹر کو اغوا کرکے غائب کر دیا گیا ہے، علی عمران نےشاید سی سی ٹی وی ویڈیو ایئر کی تھی جس پر انہیں اٹھاکر لےگئے۔
انہوں نے کہا کہ اغوا کرکے اور لوگوں کوحق اورسچ بولنےکی سزادے کر مزید بدنامی نہ کمائیں، یہ بہت غلط بات ہے اس روایت کو ختم ہونا چاہیے۔
نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ میرےکمرےپرحملہ کرکےکیپٹین صفدرکی گرفتاری کرکےآپ نےبہت بدنامی کمالی، جس طرح آپ نےآئی جی کواٹھایا، جیسےآپ نے پولیس فورس کوصوبے کوانڈرمائن کیا، آپ نے بہت زیادہ بدنامی کمالی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک ملک کے طول و عرض میں پھیل گئی ہے، لوگوں کو حق اور سچ بولنے کی سزا دی جا رہی ہے۔
نائب صدر نون لیگ نے کہا کہ حکومت کی ساری توجہ نواز شریف پر ہے، مہنگائی بڑھتی جا رہی ہے، کراچی کے واقعے پر انکوائری کی ضرورت نہیں، سب کو پتہ ہے۔
مریم نواز کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب کو علم ہے کہ سارے معاملات کی لائیو رپورٹنگ ہوئی، کراچی واقعے کی انکوائری کا حق سندھ حکومت کو ہے۔