وزیر اعظم عمران خان نے جیونیوز کے رپورٹر کے لاپتہ ہونے اور واپسی کا نوٹس لے لیا

October 24, 2020


وزیر اعظم عمران خان نے جیو نیوز کے سینئر صحافی علی عمران صحافی علی عمران سید کے لاپتہ ہونے اور واپسی کا نوٹس لے لیا۔

اعلامیے کے مطابق علی عمران سے متعلق معاملے پر جوائنٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کردی گئی۔

جوائنٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی وزارت داخلہ کی جانب سے بنائی گئی ہے، جوائنٹ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی سربراہی ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈی جی احسان صادق کریں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی میں ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ سندھ، جوائنٹ ڈائریکٹر جنرل آئی بی سندھ شامل ہوں گے، جبکہ کمیٹی میں ڈی آئی جی ایسٹ کراچی بھی شامل ہوں گے۔

اعلامیہ کے مطابق کمیٹی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے درمیان قریبی رابطہ یقینی بنائے گی جبکہ رپورٹ کو منصفانہ اور شفاف بنانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کی ان پٹ شامل کی جائے گی۔