برطانوی ملکہ کے شوہر پرنس فلپ نےاپنا ڈرائیونگ لائسنس رضاکارانہ طور پر واپس کر دیا

October 25, 2020

لندن (اے پی پی)برطانوی ملکہ کے ستانوے سالہ شوہر پرنس فلپ نے اپنا لائسنس رضاکارانہ طور پر واپس کردیا ۔عالمی میڈیا نے شاہی خاندان کی سرکاری رہائش گاہ بکنگھم پیلس سے جاری کرد ہ بیان کے حوالہ سے بتایا کہ ملکہ الزبتھ ثانی کے شوہر پرنس فلپ نے کافی زیادہ غور و فکر کے بعد اپنا لائسنس رضاکارانہ طور پر واپس کر دیا ہے۔تاہم نیوز ایجنسی اے ایف پی نے لکھا ہے کہ بکنگھم پیلس کے اس بیان کے باوجود اس دعوے میں کچھ نہ کچھ شبے کی گنجائش اس لیے موجود ہے کہ شہزادہ فیلپ قدرے ضدی اور مخصوص حالات میں کافی ہٹ دھرم ہونا بہت مشہور ہے اور عوامی سطح پر بھی وہ ہمیشہ اپنی شخصیت کا سب سے باوقار اور شفیق پہلونہیں دکھاتے۔