جمہوری قوتوں کا متحدہونا ملک اورعوام کیلئے نیک شگون ہے،پشتون ایس ایف

October 25, 2020

کوئٹہ(آن لائن) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی صوبائی آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین عالمگیر مندوخیل، ڈپٹی چیئرمین مزمل خان کاکڑ اور ممبر معصوم خان میرزئی نے ایک بیان میں آج کوئٹہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے منعقدہ جلسے کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک ایک بحرانی صورتحال کے دلدل میں پھنستا چلا جارہا ہے۔ آمرانہ قوتیں پس پردہ اداروں پر اپنا غلبہ بٹھائے رکھی ہیں۔ اس صورتحال میں تمام ادارے منفی اثرات کی لہر میں ہیں اور ملک میں انا کی کی صورتحال ہے۔ افراتفری کے اس عالم میں جمہوری قوتوں کا ایک تحریک کی شکل میں اکٹھا ہونا ملک اور عوام کے لئے ایک نیک شگون ہے، بیان میں کہا گیا کہ پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن بحیثیت مکمل طور پر پی ڈی ایم کے مطالبات کی حمایت کرتی ہے اور اس تحریک کے بنیادی مقاصد اور مطالبات کو اپنے نظریاتی و تنظیمی وجود کا حمجھتی ہے۔