کے ایم سی کے ملازمین کو تاحال تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں، ذوالفقار شاہ

October 26, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سجن یونین (سی بی اے) کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقار شاہ نے کہا ہے کہ اکتوبر کے مہینے کی تنخواہیں تاحال کے ایم سی کے گریڈ 16 اور اوپر کے ملازمین کو ادا نہیں کی گئی ہیں جبکہ صوبائی کمیشن برائے انسانی حقوق کی سربراہ ریٹائر جسٹس سیدہ ماجدہ رضوی کی جانب سےحکومت سندھ کے 5514 ریٹائر اور فیملی پنشنرز کو گریجویٹی، کموٹیشن کی عدم ادائیگی کو غیرانسانی سلوک قرار دینے کے باوجود تاحال حکومت سندھ نے کوئی پیش رفت نہیں کی، فائر فائٹرز کو بھی 22 ماہ کے اوورٹائم کی ادائیگی نہیں کی گئی جس کی وجہ سے کسی بھی وقت کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آسکتا ہے۔