اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کا اہتمام کرے، چوہدری قربان

October 26, 2020

لوٹن ( نمائندہ جنگ) کشمیر سالیڈیریٹی کمپین لوٹن کے کوآرڈی نیٹر حاجی چوہدری محمد قربان نے کہا ہے کہ غازی ملت سردار محمد ابراہیم خان کی قیادت میں آزاد کشمیر کی حکومت کا قیام عمل میں لایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ اس حکومت کا کردار مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے بیس کیمپ کا تھا آج اس رول کو بحال کرنے کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ پر زور دیتے ہیں کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں رائے شماری کا اہتمام کرے، انہوں نے کہا کہ پاکستان تو مسلسل یہ مطالبہ کرتا چلا آ رہا ہے کہ کشمیری عوام کو ان کا غصب شدہ حق خودارادیت دیا جائے مگر بھارت کی قیادت ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کر کے اس سے روگردانی کرتی چلی آ رہی ہے ہم بھارت کی قیادت پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنی اولین قیادت کے کشمیر پر کیے گئے وعدے پورے کرے اور کشمیری عوام کو ان کا پیدائشی حق خودارادیت دے۔