پاک بحریہ میں جدید جہازوں کی شمولیت

October 26, 2020

اسلام آباد( پرویز شوکت ،وقائع نگار) شپ یارڈ اینڈانجینئرنگ ورکس میں پاک بحریہ کے لئے دوسرے ملجم کلاس کارویٹ کی تعمیر شروع کرنےکی تقریب منعقد ہوئی۔ ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع ہولوسی اکار نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔ تقریب میں وزیر دفاعی پیداوار زبیدہ جلال اور چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی بھی شریک تھے. تقریب سے خطاب کرتے ہوئےترکی کے وزیر برائے قومی دفاع نے کہا کہ ترکی مقبوضہ کشمیر اور آذربائیجان پر پاکستان کے اصولی موقف کی مکمل تائید اور حمایت کرتا ہے۔ اس موقع پر زبیدہ جلال نے کہا اسٹیٹ آف دی آرٹ جنگی جہاز پاکستان میں تعمیر ہونا خوش آئند عمل ہے۔ ملجم کلاس کارویٹس پاکستان نیوی کے بیڑے کے سب سے جدید ٹیکنالوجی سے لیس سرفیس پلیٹ فارمز میں سے ایک ہوگا۔ یہ جہاز اسٹیٹ آف دی آرٹ ہتھیاروں اور جدید سینسرز سے لیس ہے جس میں سطح آب ، فضا اور زیر آب میزائل اور کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم شامل ہیں۔