اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد سوڈان پر امریکی نوازشیں،81 ملین ڈالر کا امدادی پیکیج

October 26, 2020

واشنگٹن (جنگ نیوز )امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کل ہفتے کے روز سوڈان کے لئے 81 ملین ڈالر کے امریکی امدادی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔

پومپیو نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ امریکا نے بحران سے متاثر سوڈانی عوام کی بحالی کے لیے انسانی امداد طور پر 81 ملین ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا ہے۔