فرانسیسی صدر نفرت انگیز بیانات سے انتہاپسندی کو ہوا دے رہے ہیں، ایران

October 26, 2020

فرانسیسی صدر کے اسلام مخالف بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف کا کہنا ہے کہ فرانسیسی صدر نفرت انگیز بیانات سے انتہاپسندی کو ہوا دے رہے ہیں۔

جواد ظریف کا کہنا تھا کہ نفرت انگیز بیانیے کا بنیادی نشانہ مسلمانوں کو ہی بنایا جاتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ آزادیٔ اظہار کی آڑ لے کر اربوں مسلمانوں کی دل آزاری کرنے والے بیانات صرف موقع پرستی ہیں اور مسلمانوں کے خلاف ایسے نفرت انگیز بیانات صرف انتہاپسندی کو ہی ہوا دیں گے۔