نیو کراچی اور کورنگی میں دو نوجوانوں نے خودکشی کرلی

October 27, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر) بلال کالونی تھانے کی حدود نیوکراچی سیکٹر5/D حنفیہ مسجد کے قریب مکان نمبر 93/5 میں لاش کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنے تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جہاں متوفی کی شناخت 15سالہ معیز ولد عادل کے نام سے کی گئی، پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے مطابق متوفی نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے تاہم واقعہ کی مزید تفتیش جاری ہے۔کورنگی ڈھائی نمبر میں 25سالہ انس ولد محمد اکرم نے مبینہ طور پر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، متوفی کی لاش جناح اسپتال پہنچائی گئی۔