چاند کی سطح پر پانی مالیکیول کی صورت میں موجود ہے، نئی تحقیق

October 27, 2020


نئی تحقیق کے بعد سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند کی سطح پر مالیکیول کی صورت میں پانی موجود ہے اور پانی کی مقدار پچھلے تصورات سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ چاند کی سطح پر موجود برف کی تہوں میں بھی بہت سے پانی کے مالیکیول موجود ہوسکتے ہیں۔

ابتدائی اندازے کے مطابق چاند پر 40 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے پر برف کی سطح میں پوشیدہ پانی کے مالیکیول پائے جاسکتے ہیں۔

چاند پر پانی کی موجودگی سے مستقبل کے خلائی مشنز کو نئی جہت حاصل ہو جائے گی۔

چاند پر پانی کے آثار کی خبر کے بعد امریکی خلائی ادارے ناسا نے چاند پر پانی موجود ہونے کی تصدیق کر دی۔