فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت تشویشناک ہے،ساجد نقوی

October 27, 2020

راولپنڈیئ (خصوصی نمائندہ) قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ فرانسیسی صدر کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی حمایت انتہائی تشویشناک ہے ۔ صدر میکرون کو اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے چارلی ہیبڈو جیسے میگزین پر پابندی عائد کرنا ہوگی، اقوام متحدہ ،اوآئی سی اورتمام ممالک اسلاموفوبیاکوروکنے کیلئے مؤثرکردار ادا کریں۔ آزادی اظہاررائے کی آڑمیں اِس گستاخی اور انتہاپسندی کا راستہ روکنا ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ فرانسیسی صدر کے حالیہ بیان کی وجہ سے دنیا بھر کے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ انصاف پسند انسانوں کی نہ صرف دل آزاری ہوئی بلکہ اس واقعہ کے بعد تشویش کی شدید لہر دوڑ گئی ۔