تھانہ ائرپورٹ چودھری تنویرسے واگزارکرائی گئی سکول کی عمارت میں منتقل

October 27, 2020

راولپنڈی (وسیم اختر، سٹاف رپورٹر)تھانہ ائرپورٹ کوسنیٹرچودھری تنویرسے واگزارکرائی گئی نجی سکول کی عمارت میں منتقل کردیاگیا۔ محکمہ انٹی کرپشن راولپنڈی نے گذشتہ سال جولائی میں سنیٹرچودھری تنویرخان کے خلافولایت ہومزچکلالہ سکیم تھری میں واقع 35کنال سرکاری اراضی پر قبضہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیاتھا جہاں تعمیرشدہ بلڈنگ انہوں نے ایک سکول کوکرائے پردے رکھی تھی ،بعدازاں رواں برسراولپنڈی ضلعی انتظامیہ نے اس عمارت کاقبضہ حاصل کرلیا تھا اور وہاں قائم نجی سکول کواسے خالی کرنے کے لئے چندماہ کی مہلت دی تھی جوختم ہونے پر15 اکتوبرکومذکورہبلڈنگ کوخالی کرالیاگیاتھا۔اب یہ عمارت عارضی طورپرراولپنڈی پولیس کے حوالے کردی گئی ہے جہاں اس کے ایک حصہ میں تھانہ ائرپورٹ کومنتقل کردیاگیاہے ۔یادرہے کہ تھانہ ائرپورٹ کی اپنی بلڈنگ کئی سال پہلے ٹرپل ون بریگیڈکے حوالے کردی گئی تھی جس کے بعداسے عارضی طورپاکستان ریلوے کی جگہ منتقل کیاگیاتھا جس کی حالت انتہائی خستہ حال تھی ۔اس سلسلے میں پیرکی رات سامان کی شفٹنگ کی جارہی تھی ۔