سالگرہ پر تین سالہ بچے نے خود کو گولی مار لی

October 27, 2020

امریکا میں ایک بچے نے گھر میں رکھی پستول سے خود کو گولی مار لی جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پیش آیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گھر میں اسی بچے کی سالگرہ کی تقریب جاری تھی اور اس دوران اسے ایک پستول مل گیا۔

حکام نے امکان ظاہر کیا کہ بچے کو پارٹی میں آئے کسی شخص کی پستول ملی جو ممکنہ طور پر اُس شخص کی جیب سے گر گئی تھی۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بچے نے پستول کو کھلونا سمجھ کر اپنے ہی سینے پر گولی چلالی۔

بچے کو زخمی حالت میں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا تاہم وہ اسپتال پہچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا۔

ایک امریکی ادارے کا کہنا ہے کہ ملک میں رواں برس بچوں کے گولی چلانے کے 229 واقعات پیش آچکے ہیں جن میں 97 بچوں کی اموات ہوچکی ہیں۔