افغان فریقین پائیدار جنگ بندی کے لیے تشدد میں فوری کمی لائیں، خلیل زاد

October 27, 2020

افغانستان میں ہونے والے حملوں پر افغان مفاہمتی عمل کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ مفاہمت کی کھڑکی ہمیشہ کُھلی نہیں رہتی، فریقین پائیدار جنگ بندی کے لیے تشدد میں فوری کمی لائیں۔

دوحا روانہ ہوتے ہوئے زلمے خلیل زاد کا کہنا تھا کہ فریقین کی جانب سے حملوں میں کمی کے عزم کے باوجود ایسا نہیں ہوا، سیاسی مفاہمت حاصل کرنے کا راستہ ہمیشہ کُھلا نہیں رہتا۔

انھوں نے کہا کہ ان حملوں میں افغان بڑی تعداد میں مر رہے ہیں اور علاقائی امن تباہ کرنے والے اپنے مذموم مقاصد کے لیے افغانوں کو استعمال کر رہے ہیں۔

زلمے خلیل زاد نے کہا کہ افغانستان میں مستقل اور جامع جنگ بندی کے لیے فریقین کے درمیان تشدد میں کمی کا معاہدہ ہونا ضروری ہے۔