اسٹاک مارکیٹ، فروخت کے دباؤ کے باعث مندی، 469 پوائنٹس کی کمی

October 28, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں فروخت کے دباؤ کے باعث کاروباری ہفتے کے دوسرے روز مندی ریکارڈ کی گئی ، کے ایس ای100انڈیکس میں 469 پوائنٹس کی کمی ہو گئی ,72.48فی صد کمپنیوں کے حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں سرمایہ کاری مالیت میں 85ارب59کروڑ41لاکھ روپے کی کمی ہوئی ،کاروباری حجم بھی کم رہا ،تفصیلات کے مطابق منگل کو مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کا دبائو دیکھا گیا جس کی وجہ سے مندی چھائی رہی اورکاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 468.64پوائنٹس کی کمی سے41381.83پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 217.06ائنٹس کی کمی سے17377.57پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 327.05پوائنٹس کی کمی سے29113.46پوائنٹس پربند ہوا۔منگل کو مجموعی طور پر407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے101کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 295میں کمی اور11کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔مندی کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 85ارب 59کرور 40لاکھ کی کمی سے 7645ارب 33کروڑ90لاکھ روپے ہوگیا۔ مارکیٹ میں 48کروڑ 10لاکھ 47ہزار شیئرز کا کاروبار ہوا جو کہ گذشتہ روز کی نسبت 61لاکھ 11ہزار شیئرز کم تھا قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت100روپے کے اضافے سے 13900روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل 43.33روپے کے اضافے سے 1075روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس کے حصص کی قیمت78.01روپے کی کمی سے1599.99 روپے اورگیٹرن انڈسٹریز 45.90 روپے کی کمی سے650.10روپے ہوگئی۔ کاروباری حجم کے لحاظ سے یونٹی فوڈ ،پاور سیمنٹ ،فوجی فرٹیلائزر ، پاک انٹر نیشنل بلک اور میپل لیف سرفہرست رہے