سونا، فی تولہ 750 روپے سستا

October 28, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے کی قیمت میں 750روپے فی تولہ کی کمی۔ تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت ایک ڈالر فی اونس کی کمی سے 1903ڈالر فی اونس ہو گئی جبکہ مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 750روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 14ہزار 500روپے اور 10گرام سونے کی قیمت 643روپے کی کمی سے 98ہزار 165روپے ہو گئی ہے لیکن چاندی کی قیمت 1230روپے فی تولہ پر برقرار رہی ۔