اربوں ٹن منجمد برف پگھلنے سے زمین کے درجہ حرارت میں 0.4 سنٹی گریڈ اضافہ ہوجائیگا

October 28, 2020

پیرس ( اے ایف پی ) زمین پر منجمد اربوں ٹن برف کے ختم ہو نے سے زمین کے درجہ حرارت میں 0.4 درجہ سنٹی گریڈ اضافے کا امکان ہے ۔ ایک جدید تحقیق کے مطابق آرکٹک ( قطب شمالی ) کے گرامائی سمندر میں برف کی سطح 1970, کی دہائی سے ہر دہائی میں دس فیصد سے زائد گرتی رہی ہے ۔ جبکہ پہاڑی گلیشئرز سے گزشتہ ایک صدی کے دوران 250 ارب ٹن برف کا خاتمہ ہو گیا ۔قطب جنوبی اور گرین لینڈ سے پگھلنے والی برف سے سطح سمندر 60 میٹر بلند ہو جائے گی ۔