شہید افضل قلندرانی کی خدمات ناقابل فراموش ہیں، بی این پی

October 28, 2020

کوئٹہ(پ ر) بی این پی کی مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نےایک بیان میں بی این پی ڈسٹرکٹ مستونگ کے سینئر رہنماء محمد افضل قلندرانی کی ٹریفک حادثے میں شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان نیشنل پارٹی غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے، انہوں نے شہید محمد افضل قلندرانی کے پارٹی اور قومی تحریک کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد اور قربانیوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کارکن کسی بھی سیاسی پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ، سیاسی کارکنوں اور مخلص دوستوں کی جدوجہد ہی سے قومی تحریکیں کامیابی سے ہمکنار ہوتے ہیں ۔ شہید محمد افضل قلندرانی کی سیاسی خدمات کارکنوں کے لئے مشعل راہ ہیں،انہوں نے کہا کہ شہید چیئرمین منظور بلوچ،شہید ملک نوید دہوار، شہید نور اللہ بلوچ، شہید محمد یوسف لہڑی، مرحوم میر غلام ربانی سرپرہ اور اب محمد افضل قلندرانی کی ناگہانی شہادت سے بلوچ قوم بی این پی اور خاص کر ڈسٹرکٹ مستونگ کے عوام کو سیاسی،سماجی حوالے سے جو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے اس خلا کو کبھی پورا نہیں کیا جاسکے گا ۔