بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد80 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

October 28, 2020


دنیا میں کورونا وائرس کے کیسز کی سب سے زیادہ تعداد کے حوالے سے بھارت دوسرے نمبر پر ہے۔ جہاں مریضوں کی تعداد 80 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے۔

بھارت میں کورونا سے1 لاکھ 19ہزار 535 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ اس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 79 لاکھ 46ہزار 429 ہو گئی۔

دوسری جانب فرانس، برطانیہ، اسپین، اٹلی اور جرمنی سمیت یورپ کے دیگر ملکوں میں بھی کورونا کے کیسز میں اضا فہ ہو رہا ہے۔

دنیا بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 لاکھ 70 ہزار سے زائد ہوچکی ہے جبکہ مجموعی کیسز کی تعداد 4 کروڑ 42 لاکھ سے بڑھ گئی ہے۔