لبنانی فنکارہ نے دھماکے کے ملبے سے مجسمہ بنا لیا

October 28, 2020


لبنانی فنکارہ نے دھماکے میں متاثر ہونے والی عمارتوں کے ملبے سے قومی پرچم تھامے میں لڑکی کا خوبصورت مجسمہ بنادیا۔

لبنانی دارالحکومت بیروت میں 4 اگست کو ہونے والے دھماکے کے بعد حیات نظر نامی مصورہ نے لبنانی عوام میں امید کی کرن نئی پیدا کردی۔

حیات نظر نے دھماکے سے متاثر ہونے عمارتوں اور اشیاء کے ملبے سے پرچم تھامے لڑی کا مجسمہ تیار کیا ہے، جس کی تیاری میں کئی ہفتے لگے۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک لڑکی لبنان کا قومی پرچم تھامے کھڑی ہے جس کے قدموں میں ایک گھڑی بنی ہوئی جس میں 6 بج کر 8 منٹ ہورہے ہیں جو بیروت میں دھماکے کا وقت تھا۔

یاد رہے کہ 4 اگست کو بیروت میں ہونے والے دھماکے میں 200 کے قریب افراد جاں بحق جبکہ 6 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔