PIA کا کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق ہدایات نامہ جاری

October 28, 2020

پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ سے متعلق ہدایات نامہ جاری کردیا ہے۔

پی آئی اے ترجمان کے مطابق بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے مختص کردہ لیبیارٹریز سے ٹیسٹ کرانا لازم ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ مسافروں کے لیے کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے لیبارٹریوں کی فہرست جاری کردی ہے۔