پناہ گاہوں میں سردی سے بچاؤ کے انتظامات یقینی بنائے جائیں،کمشنر

October 29, 2020

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر) محمد محمود نے راولپنڈ ی ڈویژن کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ اپنے اضلاع میں میلادالنبی کے موقع پر پناہ گاہوں میں مقیم افراد کے لئے خصوصی طعام کا انتظام کریں۔ سردموسم کی مناسبت سے پناہ گاہوں میں گرم بستروں کی فراہمی اور سردی سے بچاؤ کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ دریں اثناءکمشنر سے رکن صوبائی اسمبلی امجد محمود چوہدری نے بھی کمشنر آفس میں ملاقات کی۔ ادھر کمشنر راولپنڈی نے جہلم کے دورہ کے دوران نجی طور پر قائم لنگر خانہ کا دورہ بھی کیا۔