3 نومبر سے وکلاء کیلئے گاؤن پہننا لازمی قرار

October 29, 2020

لاہور ( کورٹ رپورٹر)موسم سرما کی آمد کے ساتھ وکلاء کیلئے گاؤن پہننا لازمی قرار دے دیا گیا، چیف جسٹس ہائیکورٹ قاسم خان کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ عدالت عالیہ اور علاقائی بنچز کی عدالتوں میں پیش ہونیوالے وکلاء 3 نومبر سے گاؤن پہنیں گے ، نوٹیفکیشن کی نقول ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشری ہائیکورٹ،سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ،سیکرٹری ہائیکورٹ ملتان بار ، سیکرٹری ہائیکورٹ بہاولپور بار سمیت دیگر کوبھجوائی گئیں ہیں۔