پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور) کااجلاس،صحافیوں کی بیروزگاری پراظہار تشویش

October 29, 2020

لاہور (جنرل رپورٹر) پنجاب یونین آف جرنلسٹس (دستور)کا اجلاس خواجہ فرخ سعید اور حامد ریاض ڈوگر کی زیر صدارت ہوا ۔جس میں یونین کے عہدیداروں رحمن بھٹہ ، امداداللہ قریشی ، کاشف ملک ، عاصم امین ،صابر اعوان، اصغر چودھری ، احسان بھٹی ، عبیداللہ بٹ ، نبیل کھوکھر، سہیل بٹ ، ضیاء اللہ قصوری،ساجد سبزواری اور دیگر صحافیوں نے شرکت کی ۔ اجلاس میں صحافیوں کی بے روزگاری پر تشویش کا اظہار کیا گیا او ر مالکان سے مطالبہ کیاگیا کہ نوکریوں سے نکالے گئے صحافیوںکو بحال کریں ،حکومت سے ہیلتھ کارڈجاری کرنے کابھی مطالبہ کیاگیا۔