عوام اور تاجروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ،چشتی

October 29, 2020

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عبدالستار چشتی‘ مرکزی جنرل سیکرٹری حاجی حبیب اللہ ‘ ضلعی کنوینر مولانا محمد ابراہیم ‘صوبائی سیکرٹری اطلاعات مولوی رحمت اللہ ‘مولانا محمدنبی‘ عزیزاللہ ذاکری نےشاہ وکشاہ روڈ پر ہوٹل کے خلاف کارروائی کرنے اورشہر میں تھڑوں کو مسمارکرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ دکانداروں کوتنگ اور ہراساں کرنے کانوٹس لیا جائے۔انہوںنے کہاکہ جان بوجھ کر عوام کو اکسایا جارہا ہے مجسٹریٹ کا ناروا رویہ کسی صورت قبول نہیں۔ جمعیت علمائے اسلام نظریاتی دکانداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہےانہوں نے کہاکہ لوگ پہلے سے تنگ ہیں ،کاروبار تباہ ہوگئے ،مہنگائی نے عوام کا جینا حرام کردیا ۔انتظامیہ عوام کی مشکلات میں مذید اضافے کا باعث بن رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام اور تاجروں کو ہراساں کرنے کا سلسلہ بند کیاجائے ۔