ڈرامہ سیریل ”اُڑان“ کی آخری قسط آج ”جیو“ پر دیکھیں

October 30, 2020

کراچی (محمد ناصر) پہلی ہی قسط سے مقبولیت سمیٹنے والی عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے ”سیونتھ اسکائی انٹرٹینمنٹ“ کے دھوم مچاتی ڈرامہ سیریل ”اُڑان“ کی آخری قسط جمعہ کی شب 9بجے پاکستان کے سب سے مقبول انٹرٹینمنٹ چینل ”جیو ٹی وی“ سے نشر کی جائے گی۔ ڈرامے کی کہانی اس وقت اہم موڑ پر آگئی ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ رشتوں کو نظر انداز کرکے اپنے خوابوں کی اُڑان بھرنے والی ملکہ ”جہانزیب قمر“ کی تحریر میں کیا پچھتاوؤں کی زد میں آکر محبت کی بے اعتباری سے ٹوٹ جائے گی؟۔ اِن تمام باتوں کا خلاصہ آخری قسط میں ہوگا۔