بلوچستان اسمبلی: جزائر کو وفاق کی تحویل میں لینے کیخلاف قراردادمنظور

October 30, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)بلوچستان اسمبلی میں صدارتی آرڈیننس کےذریعے بلوچستان اور سندھ کے ساحلوں پر واقع جزائر کو اپنی تحویل،قبضے میں لینے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی ، ائے این کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات کے اغوا سے متعلق تحریک التوا پر بحث مکمل کرلی گئی ، ایک بار پھر کورم ٹوٹ جانے کے باعث 6 قراردادوں پر بحث نہ ہوسکی ۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جمعرات کو مقررہ وقت سے ایک گھنٹی کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر خان موسیٰ خیل کی صدارت میں ہوا۔