انجمن تاجران دلہ زاک روڈ کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

October 30, 2020

پشاور( وقائع نگار) انجمن تاجران دلہ ذاک روڈ کے زیر اہتمام گستاخانہ خاکوں کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت تاجر رہنمائوں نے کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر فرانس کے صدر اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کیخلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فرانسیسی صدر کا اعلان شر انگیز ہے جبکہ رسول اللہؐ کی شان میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت کسی صورت قبول نہیں ہے جس کیخلاف ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ فرانس حکومت کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کئے جائیں اور اس کے خلاف بھر پور آواز اٹھائی جائے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا مکمل طور پر بائیکاٹ کریں اور فرانس حکومت اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں ۔