نواز شریف کے بیانئے کا بوجھ ن لیگ برداشت کررہی ہے،تجزیہ کار

November 01, 2020

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے سنیئرتجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ نواز شریف کے بیانئے کا بوجھ ن لیگ کافی دنوں سے برداشت کررہی ہے۔

ن لیگ کے رہنما مصدق ملک نے کہا کہ جب بھی دشمن ہماری جانب نظریں اٹھائے گا اور میلی نظروں سے دیکھے گا تو ہم اس کے دانت کھٹے کرنے کی اہلیت بھی رکھتے ہیں ہماری افواج اہلیت رکھتی ہے۔

سینئر تجزیہ کار وجاہت خان نے کہا کہ امریکا کی چھ ریاستوں میں کانٹے کا مقابلہ دیکھنے میں آئے گا۔سینئر صحافی،سینئر تجزیہ کار حامدمیر نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جہاں تک خواجہ آصف والا جوبیان ہے اس کی تو بعد میں خواجہ آصف نے معذرت کرلی تھی اور وہ بیان بھی ان سے پارٹی کی لیڈرشپ نے دلوایا تھا۔

حافظ حسین کے بیان کی جے یو آئی کے سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے تردید کی اور کہا کہ یہ ان کا ذاتی بیان ہے ۔

آپ نے دیکھا کہ ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمٰن نے مشترکہ طور پر میڈیا سے گفتگو کی ۔

نواز شریف کے بیانئے کا بوجھ ن لیگ کافی دنوں سے برداشت کررہی ہے نوازشریف نے گوجرانوالہ کے جلسے کے بعد کوئٹہ میں بھی ویسے ہی تقریر کی اور مسلم لیگ نون ان کے ساتھ ہی کھڑی ہے