وفاقی وزیر علی زیدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

November 01, 2020


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر علی زیدی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹمثبت آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے علی زیدی نے اپنی طبیعت سے متعلق بتایا اور لکھا کہ کورونا ٹیسٹمثبت آنے کے بعد اب انہیں خود کو آئسولیٹ کرنا ہوگا۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اس دوران سوشل میڈیا کا استعال جاری رکھتے ہوئے اس قوم کو لوٹنے والوں کو بےنقاب کرتے رہیں گے۔

علی زیدی نے اپنے پیغام کے آخر میں لکھا کہ ﷲ تعالیٰ ان سب کو طاقت دے جو انصاف کے لئے کھڑے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے ڈاکٹر سمیت 11 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 807نئے مریض سامنے آنے کے بعد فعال کیسز بڑھ کر 12ہزار121ہوگئے۔