شہباز شریف کی اہلیہ کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد

November 02, 2020

مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔

لاہورکی احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی حاضری سے مستقل استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے اُن کے خلاف اشتہاری کی کارروائی کرنے کا حکم دے دیا۔