• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کی اہلیہ و بیٹی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری


احتساب عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ اور صاحبزادی کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

لاہور کی احتساب عدالت میں شہباز شریف خاندان کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور صاحبزادی رابعہ عمران کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

عدالت نے نصرت شہباز اور رابعہ عمران کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ عدالت عدالت نے نصرت شہباز اور رابعہ عمران کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔

دوسری جانب دفتر خارجہ کی جانب سے سلیمان شہباز اور ہارون یوسف سے متعلق رپورٹ پیش نہیں کی گئی۔


تاہم عدالت نے آئندہ سماعت پر دفتر خارجہ کے ذمے دار افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔

خیال رہے کہ عدالت نے سلیمان شہباز اور ہارون یوسف کے بھی ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔

دوسری جانب عدالت نے شہباز شریف کی صاحبزادی جویریہ علی کی مستقل حاضری معافی کی درخواست منظور کر لی ہے جبکہ ایڈووکیٹ نعمان کو ان کا نمائندہ مقرر کردیا ہے۔

واضح رہے کہ منی لانڈرنگ ریفرنس میں لاہور کی احتساب عدالت نے نیب کی درخواست قبول کرتے ہوئے شہباز شریف کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کی تحویل میں دے دیا ہے۔

تازہ ترین