جتنے ووٹ ملیں گے، اتنے روڈ بنیں گے، علی امین گنڈا پور کا جلسے میں اعلان

November 02, 2020

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے گلگت بلتستان میں انتخابی جلسے سے خطاب میں کہا ہے کہ جتنے زیادہ ووٹ ملیں گے اتنے زیادہ روڈ بنیں گے۔

علی امین نے اپنے خطاب میں اپوزیشن کو بھی نشانے پر لے لیا۔

وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر علی امین گنڈا پور نے جلسے میں بلاول بھٹو پر بھی تنقید کی۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنایا گیا ہے، عوام کی خواہشات کے مطابق گلگت بلتستان کو مستقل صوبے کی حیثیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کو مستقل صوبہ بنانے کی مشاورت میں وزیر اعظم آزاد کشمیر نے بھی ساتھ دیا۔