مریم نواز گلگت بلتستان میں 7 روز قیام کرینگی، جلسوں کا شیڈول جاری

November 05, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز شریف انتخابی دورے گلگت بلتستان کے انتخابی دورے پر آج اسلام آباد سے سکردو پہنچیں گی،وہ انتخابی مہم کے سلسلے میں گلگت بلتستان میں سات روز قیام کرینگی ، (ن) لیگ میڈیا سیل کے مطابق مریم نوازشریف 5 نومبر کو غواری، 6 نومبر کو سکردو 7 نومبر دمبوداس، 8 نومبر گوہکوچ، 10 نومبر استور اور 11 نومبر کو چلاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی۔