ہماری شوگر ملز کرشنگ کیخلاف کسی پٹیشن کا حصہ نہیں: جہانگیر ترین

November 06, 2020


پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کہتے ہیں کہ ہماری شوگر ملز 10 نومبر کو گنے کی کرشنگ کے خلاف کسی پٹیشن کا حصہ نہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں یہ بات کہی ہے۔

رہنما پاکستان تحریکِ انصاف کا مزید کہنا ہے کہ میری تمام 6 شوگر ملز رواں ماہ 10 نومبر سے کرشنگ کا آغاز کر دیں گی۔

جہانگیر ترین کا یہ بھی کہنا ہے کہ چینی کی قلت ختم اور قیمت کم کرنے کے لیے حکومت سے ہر ممکن تعاون کریں گے۔