کورونا سے بچاؤ: مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار

November 06, 2020

سعودی عرب میں مقامات مقدسہ کی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے حوالے مسجد الحرام میں خطبہ جمعہ کا نیا منبر تیار کیا ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سیکریٹری انتظامہ محمد الجابری نے بتایا کہ اذان اور تکبیر کے مرکز ’المکبریہ‘ کو ہر نماز کے بعد سینیٹائز کیا جاتا ہے۔

جمعہ کے روز مسجد الحرام کی صفائی، دھلائی اور سیناٹائزنگ کے عمل کو بڑھادیا جاتا ہے جب کہ خصوصی ٹیمیں حرم کو معطر رکھنے کا اہتمام بھی کرتی ہیں۔

سیکریٹری انتظامہ کا مزید کہنا ہے کہ خطبہ جمعہ کے منبر کو مقررہ جگہ پر لاکر سینیٹائز کیا جاتا ہے۔ اسی کے ساتھ مائیکرو فون بھی نصب ہوتا ہے۔