عمران خان کا دورہ بلتستان، چیف الیکشن کمشنر نے کلین چٹ دیدی

November 07, 2020

گلگت (ایجنسیاں،جنگ نیوز)عمران خان کادورہ بلتستان،چیف الیکشن کمشنرنے کلین چٹ دیدی،گلگت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےچیف الیکشن کمشنر راجہ شہباز خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایونٹ میں شرکت کیلئے گلگت بلتستان آئے تھے۔ وزیراعظم عمران خان کے دورے کے دوران الیکشن ایکٹ کی کسی قسم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی۔انہوں نے مزیدکہا آر او کے پاس پاور نہیں ہے، دیامر کے آر او نے گنڈا پور کے خلاف غلط سرکلر جاری کیا تھا۔ انہوں نے بتایا آر اوز کو ہدایت کی ہے کہ 24 گھنٹے دفاتر کو کھلا رکھا جائے۔