اگلے برس تک شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کا قانون لے آئیں گے، یاسمین راشد

November 07, 2020

وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہاگلے برس تک شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کا قانون لے آئیں گے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشدنے فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں تھیلیسیمیا سینٹر قائم کیے جائیں گے،اگلے برس تک شادی سے قبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ کا قانون لے آئیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ شادی سےقبل تھیلیسیمیا ٹیسٹ نہ کرانے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔