اسلام آباد، نجی بینک میں خاتون کو ہراساں کرنے کا معاملہ، منیجر گرفتار

November 08, 2020

کراچی(نیوزڈیسک)اسلام آباد کے ایف ٹین میں نجی بینک میں ایک خاتون کو ہراساں کیے جانے کا معاملہ سوشل میڈیا پر آنے کے بعد اسلام آباد پولیس نے منیجر عثمان گوہر کو گرفتار کرلیا،عثمان گوہر نجی بینک کے کریڈٹ ڈیپارٹمنٹ میں ذمہ داریاں نبھا رہے تھے، سوشل میڈیا پر خاتون کو ہراساں کیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عثمان گوہر کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کی جانب سے گرفتاری کی اطلاعات سوشل میڈیا پر دی گئی۔