پی ایس پی کا عوامی طاقت کا مظاہرہ جلسہ گاہ میں ماسک کی تقسیم، شرکا کے ہاتھوں میں پارٹی پرچم، بہترین انتظامات، جناح گراؤنڈ کی جھلکیاں

November 09, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاک سرزمین پارٹی کے تحت باغ جناح گرائونڈ میں عوامی طاقت کا مظاہرہ، جلسہ میں خواتین بزرگ و بچوں سمیت شہریوں کی بہت بڑی تعداد شریک ہوئی، شرکاء نے ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اور بینرز اٹھا رکھے تھے ،جلسہ کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔ جلسہ گاہ میں کورونا وبا سے متعلق حکومتی ایس او پیز کاخیال رکھتے ہوئے لوگوں میں ماسک تقسیم کیے گئے۔ جلسہ گاہ میں وسیع وعریض خوبصورت پنڈال تیار کیا گیا جو120فٹ چوڑا اور 40فٹ بلندتھا۔اسٹیج پر’’کراچی کی خوشحالی پاکستان کی خوشحالی، کراچی کو امداد نہیں اس کا حق چاہئے‘‘، جیسے نعرےجلی حروف میں درج تھے۔ اسٹیج کے سامنے شرکا کے لیے نشستوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔