نواز شریف باہمت ہیں تو تقاریر پاکستان آکر کریں، حلیم عادل شیخ

November 09, 2020

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے مرکزی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ نواز شریف باہمت ہیں تو ویڈیو لنک کی تقاریر پاکستان آکر کریں۔

مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی سروسز اسپتال میں عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں حلیم عادل شیخ نے کہا کہ نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف علاج کرانے کے لیے لندن گئے تھے اور وہیں بیٹھ گئے ہیں۔


حلیم عادل شیخ نےاستفسار کیا کہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کس منہ سے جلسے جلوس کررہی ہیں؟

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف میں ہمت ہے تو وہ ویڈیو لنک والی تقاریر پاکستان میں آکر کریں، جس دن وہ ملک واپس آکر جلسے کریں گے تو انہیں لیڈر مانیں گے۔