قائداعظم ٹرافی میں امپائرنگ پر احتجاج کھلاڑیوں کو مہنگا پڑنے لگا

November 10, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) قائد اعظم ٹرافی کے ایک ایسے سینٹر میں جہاں میڈیا کو داخلے کی اجازت نہیں تھی۔

ناقص امپائرنگ پر احتجاج کرنے والوں کو میچ ریفری کی جانب سے جرمانوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

سرفراز احمد کے بعد اسد شفیق کو بھی میچ ریفری نے جرمانہ عائد کردیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر سندھ کے بیٹسمین اسد شفیق پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔